اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے دارالحکومت صنعا کی دو مساجد میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ کارروائی میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور رضاکاروں کا ایک گروپ اس حملے میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کی غرض سے صنعا جانے کے لئے تیار ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن کے حکام کی اجازت ملتے ہی یہ گروپ صنعا روانہ ہوجائے گا کہا کہ ہم زخمیوں کو علاج کے لئے ایران لانے کے لئے بھی تیار ہیں۔واضح رہے کہ جمعے روز دوران نماز دارالحکومت صنعا میں دومساجد میں دہشت گردانہ اقدامات میں ایک سو سینتیس نمازی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے- بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲